’بیک ٹو ولیج ‘ دور دراز علاقوں میں عوامی ترسیل کے نظام کو بہتر بناتا ہے ۔ سنجیو ورما - Kashmir Aman

میترا گووند پورہ پنچائت کا دورہ کیا ، پی آر آئیز ، عام لوگوں سے رائے لی
ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائینہ کیا ، منصوبہ بندی کے عمل کا جائیزہ لیا
جموں 31 اکتوبر 2022 ئ
کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے آج ضلع رام بن میں جاری بیک ٹو ولیج پروگرام فیز 4 کے دوران ضلع کی منصوبہ بندی اور ترقی کے منظر منامے کا جائیزہ لینے کیلئے اپنی تفویض کردہ پنچائت میترا کا دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما ، سینئر افسران ، سرپنچ مہندر سنگھ اور دیگر متعلقہ افراد بھی تھے ۔ ضلع میں بہتر خدمات کی فراہمی کے نظام کو تیار کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہترین سے بہترین بنائیں تا کہ معاشرے کے آخری فرد تک تمام سماجی اور مالی امدادی اسکیموں کے فوائد پہنچ سکیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے پنچائت بال میترا گووند پورہ میں گرام سبھا میں بھی شرکت کی اور وپی آر آئی کے نمائندوں سے بات چیت کی تا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل کا جائیزہ لیں ۔ انہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بھی بات چیت کی اور مختلف فلیگ شپ سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی ۔ دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے کمشنر سیکرٹری کو ضلع انتظامیہ کے محکموں کی طرف سے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق مفاد عامہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ ڈی ڈی سی نے کہا کہ صحت کے اداروں میں عملے کی کمی کا مسئلہ پہلے ہی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے ۔ سنجیو ورما نے کے وی آئی بی ، جے کے آر ای جی پی ، بینکوں کی مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مالی امداد کے معاملات کی منظوری کے خطوط بھی تقسیم کئے اور ساتھ ہی اجولا یوجنا کے تحت خواتین استفادہ کنندگان کو ایل پی جی کنکشن بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے اراضی کے مالکان میں لینڈ پاس بُکس بھی تقسیم کیں ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے پنچائت گھر گووند پورہ میترا کے احاطے میں ایک پودا لگایا اور لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں سبزہ زار تیار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں جو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے حقیقی دولت ہے ۔ سنجیو ورما نے گورنمنٹ مڈل سکول پھلٹی کا بھی دورہ کیا ، پی ایم اے وائی ۔ جی اسکیم کے تحت تعمیر کئے گئے مکانات کے علاوہ پنچائت میں ترقیاتی کاموں جیسے انڈور اسٹیڈیم ، افسروں کے رہائشی کوارٹرز ، گجر اور بکروال ہوسٹل اور پانی کے ذخائیر کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے فلاحی اسکیموں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی عوام سے رائے لی ۔

By Ishfaq

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *