NATIONAL

سی آئی این سی اے این لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے انڈمان اور نکوبار کمان کے اہلکاروں سے خطاب کیا

Summary

سرینگر/18جون 2021/ انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف، (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے 17 جون 2021 کو ‘اسپیشل سینیک سمیلن’ کے دوران انڈمان اور نیکوبار کمانڈ (اے این سی) کے اہلکاروں سے […]

سرینگر/18جون 2021/ انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف، (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے 17 جون 2021 کو ‘اسپیشل سینیک سمیلن’ کے دوران انڈمان اور نیکوبار کمانڈ (اے این سی) کے اہلکاروں سے خطاب کیا۔ سی آئی این سی اے این نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی مستعدی کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے اے این سی کے تمام رینکوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے محافظوں کی حیثیت سے مسلح افواج کو جو اعتماد حاصل ہوا ہے اس کی ہمیشہ قدر کی جانی چاہئے۔ جنرل آفیسر نے تغیر پزیر فن جنگ کے تقاضوں کی اہمیت اور ملک کے مستقبل کے خدوخال طے کرنے میں ڈیفینس سروسز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سی آئی این سی اے این نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فوجیوں کو، قوم کے بنیادی پتھر ہونے کے ناطے، ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے اور جنگ کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے تمام اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ کووڈ- 19 کے سخت حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا جاری رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *