Local news

مرکزی وزیر مملکت اقلیتی اَمور نے 6.15 کروڑ روپے کے کھمریال پُل کا اِفتتاح کیا

Summary

کلاروس میں دھان کے کھیتوں کا دورہ کیا جی ڈی سی کپواڑہ میں پوشن ابھیان سرگرمیوں میں حصہ لیا ،سکل ڈیولپمنٹ سٹالوں کا معائینہ کیا کپواڑہ/14 ستمبر 2021ئ اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برلا نے آج کہا کہ وہ […]

کلاروس میں دھان کے کھیتوں کا دورہ کیا
جی ڈی سی کپواڑہ میں پوشن ابھیان سرگرمیوں میں حصہ لیا ،سکل ڈیولپمنٹ سٹالوں کا معائینہ کیا
کپواڑہ/14 ستمبر 2021ئ
اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برلا نے آج کہا کہ وہ وقت آگیا ہے جب کپواڑہ جیسے دور دراز اور سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ترقی کے فوائد پہنچیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کپواڑہ ایک سرحدی ضلع ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے 2018 سے اسپرینل ڈسٹرکٹ کے تحت چلنے والے فنڈ کے ذریعے خصوصی توجہ حاصل کرتی ہے۔اِ ن باتوں کا اِظہار وزیر موصوف جو مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے تحت ضلع کپواڑہ کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے آج کپواڑہ کھمریال میں ڈبل لین پُل کے اِفتتاح کرنے کے بعد کیا۔یہ 614.98 لاکھ روپے کی لاگت والا پُل مشہور وادی لولاب کو جوڑتا ہے جو 1.50 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ایس سی بورڈ محمد سلیم ، ڈی ڈی سی ممبر ہائے ہامہ حاجی ثناءاللہ خان، پی آر آئی اور متعلقہ اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر مملکت نے چنار چیئر یٹی فاﺅنڈیشن ( مقامی این جی او ) کی ایمبولنس کا بھی اِفتتاھ کیا جو علاقے کے غریب کینسر مریضوں کے لئے مفت سروس کے طور پر وقف ہے۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے فاﺅنڈیشن کے چیئر مین سے کہا کہ وہ فاﺅنڈیشن کو درپن سکیم کے ساتھ رجسٹر کریں اور فاﺅنڈیشن کی مزید ترقی کے لئے حکومت سے مالی فوائد حاصل کریں۔وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ سماجی خدمات کی حوصلہ اَفزائی کرتی ہے اور این جی اوز کی مالی معاونت کے لئے متعدد سکیمیں موجود ہیں۔وزیر مملکت برائے اقلیتی اَمور جان برلا نے کلاروس کا دورہ کیا اور دھان کے کھیتوں میں پیدل چلتے ہوئے ایک مقامی نوجوان لڑکے سے بات چیت کی اور اس سے جاب کارڈ کی دستیابی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی سکیموں کے فوائد کے بارے میں دریافت کیا ۔ اُنہوں نے اِس برس دھان کی پیداوار کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس معاشرے کے ہرطبقے کے لئے متعدد فلاحی سکیمیں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اِن سکیموں سے مناسب طریقے سے فوائد حاصل کئے جائیں ۔وزیر موصوف نے عوامی پارک زنگالی کپواڑہ کا دورہ کر کے وہاں اُنہوں نے اِنتظامیہ کے اعلیٰ سول اور پولیس اَفسران کے ساتھ بات چیت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرکپواڑہ اِمام الدین ، ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ بھی موجود تھے۔اُنہوں نے دوپہر میں آئی سی ڈی ایس ، رربن مشن ، سماجی بہبود ، دستکاری سٹالوں کا معائینہ کیا اور ہنرمندی کے مختلف اشیاءکے معیار کا بھی معائینہ کیا جن میں کنی شال ، کریول اور بُنکروں کے اشیاءگورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑی میں ہیں۔وزیر موصوف آئی سی ڈی ایس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کالج کے آڈیٹوریم میں پوشن ابھیان سرگرمیوں ، پی ایم کی جامع سکیم میں بھی حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع آئی سی ڈی ایس کپواڑہ کے آنگن واڑی ورکروں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام اور ڈراما، سکٹس پیش کئے گئے جبکہ سی ڈی پی او کرالپورہ غلام نبی شیخ کی طرف سے بذریعہ ایک پاور پرزنٹیشن مختلف آئی سی ڈی ایس سکیموں کے آپریشن سے متعلق تفصیلی معلومات دی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کووِڈ ۔19 کے چیلنجنگ اَوقات میں آئی سی ڈی ایس ورکروں کے کام کی سراہنا کی۔وزیر نے روایتی ثقافتی پروگرام میں حصہ لیا جس میں آنگن واڑی کارکنا ن نے پیش کیا۔جے ایس ایس کے سماعت اور گویائی سے محروم مستحقین نے بھی وزیر موصوف سے بات چیت کی ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور آئی سی ڈی ایس کی بنیادی سررمیوں کو بہتر بنانے پر تمام اَفسران کا شکریہ اَدا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *