Local news

مرکزی آیوش وزیر نے بارہمولہ کا دورہ کیا ، آیوش مداخلت پر سیمنار کی صدارت کی

Summary

بارہمولہ 16 ستمبر 2021 ئ مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر آیوش اور بندر گاہیں ، جہاز رانی اور آبہ گذر گاہیں سریا نند سونو وال نے آج ضلع بارہمولہ […]

بارہمولہ 16 ستمبر 2021 ئ
مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر آیوش اور بندر گاہیں ، جہاز رانی اور آبہ گذر گاہیں سریا نند سونو وال نے آج ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وسیع پیمانے پر عوامی اہمیت کی حامل کئی سرگرمیاں کیں ۔ شروع میں وزیر نے یوگا ڈیمونسٹریشن کم آیوش نمائش کا افتتاح کیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی یوگا کی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے ان اسٹالوں کا بھی معائینہ کیا جو محکمہ ایوش کے ذریعے لگائے گئے تھے ۔ معائینہ کے بعد سریانند سونووال نے ” آیوش مداخلت اور آیوش صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز برائے جدید کشمیر کی ترقی پر خصوصی توجہ “ کے عنوان سے ایک سیمنار کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جے اینڈ کے وویک بھردواج ، ڈی ڈی سی چئیر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ ، ڈائریکٹر جنرل کونسل فار ریسرچ آف یونانی میڈیسن ڈاکٹر عاصم علی ، میڈیکل پریکٹیشنرز سمیت دیگر سینئر افسران نے سیمنار میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے اختامی خطاب پیش کیا اور ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی کوششوں اور اقدامات کا مختصر خاکہ پیش کیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج نے کلیدی خطاب پیش کیا جس میں انہوں نے آیوش خدمات کی وجہ سے صحت کی خدمات کی فراہمی سے وابستہ کئی پہلوو¿ں کو اجاگر کیا ۔ ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن نے اپنے خطاب میں ضلع بارہمولہ کی اہمیت کو تاریخی اور اسٹریٹجنک نقطہ نظر سے پیش کیا اور مزید کہا کہ ایسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئیے جن میں بہت زیادہ صلاحتیں ہیں ۔ سیمنار میں شریک شرکاءکی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے آیوش میڈیکئیر خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جدید اور روائتی طریقوں کی مداخلت سے اچھی صحت عامہ ہماری اولین تشویش ہے ۔ وزیر نے کہا کہ آیوش کے اداروں کو نچلی سطح پر مضبوط کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تا کہ لوگوں کو خوش اور صحت مند زندگی ملے ۔ بعد میں وزیر نے شوکت علی اسٹیڈیم میں ” بگ باش ٹورنامنٹ کپ “ کے نام سے ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جو کہ بارہمولہ کرکٹ فورم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا تھا ۔ نوجوانوں کو آگے آنے پر زور دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کئی نئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں پیداواری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کیلئے مقامی انتظامیہ کی کاو¿شوں کو سراہا اور مرکزی حکومت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *