Local news

مرکزی وزیر مملکت دیہی ترقی دو روزہ دورے کیلئے کپواڑہ پہنچے

Summary

بی ڈی سی آفس واوورا،اے اے ایس سپورٹس سٹیڈیم کُلی گام کا سنگ بنیاد رکھا 15 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا کپواڑہ/یکم اکتوبر 2021ئ مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور […]

بی ڈی سی آفس واوورا،اے اے ایس سپورٹس سٹیڈیم کُلی گام کا سنگ بنیاد رکھا
15 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹوں کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا
کپواڑہ/یکم اکتوبر 2021ئ
مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت فگن سنگھ کلستے آج دو روزہ دورے پر سرحدی ضلع کپواڑہ پہنچے۔مرکزی وزیر موصوف نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل آفس کا واوورہ اور علامہ انور شاہؒ (اے اے ایس) سپورٹس سٹیڈیم کُلی گام کا بالترتیب 97 لاکھ روپے اور 20 لاکھ روپے کی لاگت سے کپواڑہ ضلع کے لولاب سب ڈویڑن میں سنگ بنیاد رکھا۔وزیرموصوف نے 15 سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹوں کا اِی ۔سنگ بنیاد بھی رکھا جس کی لاگت 1.20 کروڑ روپے ہے۔اِس موقعہ پر چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عرفان سلطان پنڈتپوری ،وائس چیئرمین ڈی ڈی سی حاجی فاروق احمد میر،ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ امام الدین ، ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر اور ڈی ڈی سی ممبرواوورا موجود تھے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مختلف فلیگ شپ پروگراموں کا مقصد ضلع کپواڑہ کے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے او رمعیشت کو ترقی دینا ہے تاکہ زمین سطح پر بہتر نتائج حاصل ہوں۔وزیر موصوف نے فنڈس کے مزید واگزاری کے مطالبے کے جواب میں کہا کہ فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم یوٹیلائزیشن اسناد پیش کرنا شرط ہے جس کے لئے حکومت ہمدردی سے غور کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پہاڑی اور دُور اُفتادہ اور دُور دراز علاقوں میں سڑک رابطے کی توسیع او راَپ گریڈیشن مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے بجلی ، تعلیم اور دیگر شعبوں کے بارے میں یقین دِلایا کہ لوگوں کے پیش کردہ تمام مطالبات کو مناسب طریقے سے پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ اِن مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے بات کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت زراعت ، باغبانی او رپولٹری شعبوں میں صد فیصد مالی اِمداد فراہم کر رہی ہے اور نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ بہتر روزی روٹی کمانے کے لئے اِن سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ کی طرف سے پیش کردہ یاد داشت کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔اِس سے قبل چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی ، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ، ڈی ڈی سی ممبر واوورا نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔ اِس کے علاوہ سیلف ہیلپ گروپوں اور یوتھ کلبوں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔اِس موقعہ پر ناظم دیہی ترقی طارق احمد زرگر، اَفسران ، پی آر آئی اور معزز شہری موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *