Local news

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے سٹی مارکیٹوں کا معائینہ کیا

Summary

سی اے بی کی عمل آوری کے اِقدامات کا جائزہ لیا سری نگر/10 جون 2021ئ ضلع ترقیاتی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اَسد نے آج ضلع میں کووِڈ۔ 19کی تازہ لہر سے نمٹنے کے لئے کووِڈ ۔19ایس […]

سی اے بی کی عمل آوری کے اِقدامات کا جائزہ لیا
سری نگر/10 جون 2021ئ
ضلع ترقیاتی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اَسد نے آج ضلع میں کووِڈ۔ 19کی تازہ لہر سے نمٹنے کے لئے کووِڈ ۔19ایس او پیز کی عمل آوری کا معائینہ کرنے کے لئے سری نگر سٹی کے مختلف مارکیٹوں کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس سندیپ چودھری اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران مختلف بازاروں کا معائینہ کیا جن میں لال چوک ، گھنٹہ گھر ، امیرا کدل ، بڈشاہ چوک ، ڈلگیٹ ، بتہ مالو، کرن نگر اور دیگر ملحقہ کاروباری مراکز شامل ہیں۔یہ معائینہ کووِڈ ۔19 سے متعلق مختلف مشوروں اور رہنما اَصولوں پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا جس میں ماسک کا استعمال ، سماجی دوری کو برقرار رکھنے اور کاروباری اداروں کا روٹیشن میں کھلنے کے اقدامات شامل ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی نے تاجروں ، پید ل چلنے والوں سے بات چیت کی اور ان سے عوام کی حفاظت اور صحت کے لئے سرکاری ہدایات پر سختی سے تعمیل کرنے کی تاکید کی۔اُنہوں نے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی کہ وہ ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کووِڈ ۔19 ایس او پیز ، رہنما اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل پیر ا رہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قریب ترین ویکسی نیشن مراکز میں جا کر کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں۔دریں اثنا ضلع انتظامیہ سری نگر نے متنبہ کیا ہے کہ کسی کو بھی عوامی مقامات پرماسک پہنے بغیر پائے جانے والے افراد کو قواعد کے تحت جرمانہ جمع کرنے اور لازمی کووِڈ کی جانچ کرنی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *