Local news

پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی کا پلوامہ میں ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال

Summary

پلوامہ/10 جون 2021ئ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل نے آج ضلع ترقیاتی کونسلوں کے ممبران سے مقامی ضروریات اور لوکل سیلف گورنمنٹ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، […]

پلوامہ/10 جون 2021ئ
پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل نے آج ضلع ترقیاتی کونسلوں کے ممبران سے مقامی ضروریات اور لوکل سیلف گورنمنٹ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ایس ایس پی آشیش مشرا، اے ڈی سی ترال ایس اے رینہ ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن عبدالباری اَندرابی اور تمام ڈی ڈی سی ممبران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے تیسری درجے کی حکومت کے منتخب نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل نے یوٹی میں مقامی ضروریات کے لئے فعال نچلی جمہوریت کی بنیاد رکھی ہے۔اُنہوں نے ضلعی ترقیاتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ منصوبہ بندی کے دوران حصہ لینے والی جمہوریت کی حوصلہ افزائی کرے اور کووِڈ۔19 کے بعد ترقیاتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی۔اِس موقعہ پر ممبروں نے سیکرٹری کو انہیں درپیش مختلف اَمور سے متعلق آگاہ کیا اور ممبران نے حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا۔سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران کو پی آر آئی کی ترقی پسندانہ تقویت کے لئے وسیع تعاون اور مدد کی یقین دہائی کرائی اور ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔قارئین اِس خبر کے بارے میں عوامی صفحہ اور ٹویٹر ہینڈل آف ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن سینٹر پلوامہ، فیس بک / ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ @ ڈی آئی پی آر اور ٹویٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *