Local news

مشیر بصیر خان نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کا جائیزہ لیا

Summary

متعدد وفود سے ملے گاندر بل/10 جون 2021ئ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج مانسبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعدد وفود سے ملاقات کی اور کووڈ […]

متعدد وفود سے ملے
گاندر بل/10 جون 2021ئ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج مانسبل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعدد وفود سے ملاقات کی اور کووڈ 19 کے وبائی امراض کی زنجیر کو توڑنے کے سلسلے میں ہونے والی تخفیف کی کوششوں اور ان اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر گاندر بل کرتیکا جیوتسنا ، ایس ایس پی سہیل منور میر ، اے ڈی سی ، آر اینڈ بی اور کے پی ڈی سی ایل کے ایس ای ایس ، اے سی ڈی ، سی پی او ، سی ایم او ، جل شکتی اور آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئرز ، سی ای او وولُرمانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گاندر بل نے مشیر کو مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں کووڈ 19 وبائی بیماری کی زنجیر کو توڑنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں ۔ ڈی سی نے بتایا کہ ضلع کی تمام 126 پنچائتوں میں صحت کی سہولیات سے آراستہ 5 بستروں کی گنجائش والے کووڈ کئیر سنٹر ( سی سی سی ) قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ 45 سال سے زیادہ عمر کو ٹیکے لگانے کا صد فیصد نشانہ حاصل کیا ہے مشیر نے اہداف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور خاص طور پر ترجیحی گروپوں کی 18 سے 45 سال کی عمر کی ویکسی نیشن مکمل کرنے پر زور دیا ۔ ڈی سی نے بتایا کہ اس مقصد کو جلد سے جلد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کیلئے کافی تعداد میں ویکسی نیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ بی ڈی سی ، ٹرانسپورٹرز ، تاجر ، سول سوسائیٹی صفا پورہ اور مذہبی رہنماو¿ں سمیت متعدد وفود نے مشیر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات اور شکایات پیش کیں اور جلد از جلد ازالے کیلئے ان کی مداخلت کا مطالبہ کیا ۔ ان کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ لفٹینٹ گورنر وبائی امراض کی وجہ سے سامنے آنے والے امور کو حل کرنے کے بارے میںسنجیدہ ہیں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے حل ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وفود کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ کووڈ وباءپر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں ۔ مشیر خان نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس آکسیجن کی فراہمی اور دیگر ضروری ادویات کا کافی ذخیرہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نی دھریں ۔ اس سے قبل مشیر نے وولر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ جس میں سی ای او نے مانسبل جھیل اور اس کے ملحقہ علاقوں کو جاذبِ نظر بنانے کے کاموں کے بارے میں بریف کیا ۔ مشیر نے جھیل میں آبی کھیلوں کے دائرہ کار کے بارے میں استفسار کیا اور سی ای او کو ہدایت دی کہ مختلف خصوصیات کے ساتھ خوبصورتی اور انفراسٹریکچر تیار کریں جس میں ریسٹورنٹ کی سہولت ، لائیٹنگ ، ڈی ویڈنگ ، ڈریجنگ ، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے وغیرہ شامل ہیں جو علاقے میں سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ایسی سرگرمیاں متعارف کرانے کے امکانات کو بھی تلاش کریں جو سیاحوں کو راغب کرنے کے علاوہ مانسبل جھیل کو خوبصورتی بخشیں ۔ بعد میں مشیر نے کووڈ کئیر سنٹر ( سی سی سی ) کونڈبل اور گریٹابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کووڈ مریضوں کیلئے رکھی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *