International news

انقرہ حکومت نیٹو سمٹ کے موقع پر ایردوآن بائیڈن ملاقات سے متعلق پرامید

Summary

انقرہ،10جون (اے یو ایس)ترک حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی […]

انقرہ،10جون (اے یو ایس)ترک حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی ملاقات کے تعمیری نتائج نکلیں گے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے انقرہ میں کہا کہ دونوں صدور کی یہ پہلی بالمشافہ ملاقات انتہائی اہم ہو گی۔ اس ملاقات میں شام، افغانستان اور دیگر بحران زدہ خطوں کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔ امریکا اور ترکی کے مابین کئی شعبوں میں واضح اختلافات پائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *